دو ٹکے کی عوام
یہ جملہ ذہن میں کھب سا گیا ہے ۔ شوہر اور بیوی کے تعلقات بھروسے اور اعتماد کے متقاضی ہوتے ہیں ایسا نہیں ہوتا کہ نکاح نامے میں کہیں لکھا ہو کہ اگر بعد ازاں بیوی شوہر کے کے نکاح میں ہونے کے باوجود کسی اور سے مبتلائے محبت ہو جائے تو دو ٹکے کی کہلائے گی۔ یعنی نکاح جیسا معاہدہ بھی ایسی کسی شرط سے مبرا ہوتا ہے تو اگر یہ بیوی چاہے تو ہتک عزت کا دعوی کر سکتی ہے کہ شوہر نے کسی کے سامنے اسے دو ٹکے کی لڑکی کہہ دیا۔ ۔۔۔
لیکن یہ پاکستان ہے۔ ایسی شرط جو کہ معاہدے میں لکھی ہی نہیں گئ اس کی پاسداری نہ کرنے پر قابل نفرین کہلائی جانے والی سویلین دو ٹکے کی عورت قابل نفرت قرار دی گئ ۔ لیکن پاکستان کے سب سے بڑے قانون آئین جس میں واضح لکھا گیا ہے کہ فوج آئین کے دائرہ کار میں رہتے کام سرانجام دے گی اور آئین کی خلاف ورزی سنگین غداری قرار دی جائے گی اور غدار سزائے موت کا حقدار ہوگا۔۔عدالت ایسے قانون شکن کو غدار قرار دیتی ہے تو اس ادارے کے سربراہ کہتے ہیں کہ فوج میں غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ سچ بتائیں کیا پوری فوج یا کچھ لوگ؟ اچھا تو عوام میں بھی بڑی تعداد میں غم و غصہ پایا جاتا ہے اس آمر کے اقدامات کے خلاف مگر عدالت اس سے سب سے ماورا ہوتی ہے فیصلہ قانون کے مطابق کیا جاتا کسی ادارے یا عوام کے جزبات کے مطابق نہیں۔۔ ہاں یہ ہے کہ کسی عدالت کے فیصلے کے خلاف بولنے پر سویلین و سیاست دان کافی مشکل میں پڑ جاتے ہیں۔
سنا تو یہ بھی ہے کہ ایوب خان کے دور میں فاطمہ جناح پر بھی غداری کے الزام لگے تھے۔یعنی وہ شخصیت جس کا اہم کردار رہا پاکستان کی تشکیل میں وہ بھی غدار کہی گئ تو یہ تو ایک آئین شکن آمر مشرف کی بات ہے۔۔ برا کیا ماننا۔۔ غم و غصے کا اظہار مت کیجئے کون سا پھانسی ہوگئ ہے یا ہوجائے گئ؟۔۔
مشرف کے خلاف عوامی رائے عامہ بالکل برعکس ہے۔عوام میں اس آمر کے خلاف غم و غصہ پایا جاتا ہے۔ لیکن عوام کا کیا۔۔آپ ایک عظیم ادارے کے سربراہ ہیں۔۔ اس دوٹکے کی عوام ۔۔۔۔۔۔۔۔۔
aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay
aik aur raiyay by Nazia Zaidi
sochna tu paryga
#aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay
#pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp
تبصرے
ایک تبصرہ شائع کریں