تھوڑا خوشی سےthora khushi se


آج سوچا کہ خوشی پر ہی کچھ لکھ دوں ۔ کیونکہ خوشی ایک نایاب جنس ہے اور اس سے زیادہ نادرو نایاب خوش لوگ ہیں ۔ خوشی مل تو جاتی ہے مگرعموما خوش ہونا مشکل ہو تا ہے۔ خوش ہونابالکل آسان نہیں بھولنا پڑتا ہے کہ آج تک آپ خوش کیوں نہ تھے۔خوشی انسان کے اندر ہوتی ہے مگر عموما انسان خوشی باہر ڈھونڈتے ہیں۔ جی ملک سے باہر ۔خوش لوگ خوش دکھائی دیتے ہیں خوشی چاہیے تو سب کو ہوتی ہے مگر ملتی نہیں سب کو عموما اسکی باری دکھ کے بعد ہی آتی یا یوں کہہ لیں دکھ کے بعد زبردستی ہم اسکو خوش ہونے کے لئے سمجھ ہی لیتے ہیں
ویسے خوشی وہ ہوتی ہے جو آپکو محسوس ہوتی ہے دوسروں کو دکھائی دیتی ہے آپ سے بھی زیادہ ..یہ بھی ایک حقیقت ہے آپکی خوشی دوسروں کو زیادہ دکھائی دیتی ہے
بہت خوش دکھائی دے رہے ہو کیا بات ہے
خوش دکھائی دینے سے نظر لگنے کا بھی خدشہ ہوتا پھر یہ بھی ہوتا ہاں آپ خوش ہوتے اتنی کوئی بڑی وجہ بھی نہیں ہوتی خوش دکھائی دینے کی مگر خوش دکھائی دیتے لوگ حیران ہی رہ جاتے
بہت نہیں نہیں تھوڑا سا ہی خوش ہوں آپ کو خجل ہونا ہی پڑتا ہے ایسی صورت میں آپکو دکھی دکھائی دینے کی کوشش کرنی پڑتی 
اعتراض یہاں بھی ہوگا 
ابھی تو بہت خوش تھا اب کیا ہوا 
ویسے زیادہ خوش صرف چھچھورے دکھائی دیتے 
کم خوش چھچھورے ہو سکتے 
نہ خوش کو اپنے سوا سب چھچھورے لگتے ہیں 
کل کا بلاگ چیچھوروں پر ہی لکھ دونگی 


aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم