میری بددعا سےMeri baddua se ...

کالم کا نام : میری بد دعا سے
مستقل نام : ایک اور رائے
مصنف : نازیہ زیدی

مجھے اچانک یہ احساس ہوا کہ میں کالی زبان ہوں۔میری کچھ باتیں اتنی فوری اور اچانک پوری ہوئی ہیں کہ دل کرر ہا ہے کہ پیسے لیکر بد دعائیں دینے کا کام شروع کر دوں۔ ہوا کچھ یوں کہ آج کل نہایت کڑوی دوائی مجھے ناسازی طبع کی وجہ سے پینی پڑ رہی ہے تو یونہی کل خوراک لیتے ہوئے سوچا کہ کاش یہ آخری خوراک ہو گو بوتل ابھی آدھی تھی کہ دھڑام سے آج گر کر ٹوٹ گئ۔ گو دوا کا ٹوٹنا ہرگز بھی اچھی بات نہیں مگر یقین جانیئے ہر خالص پاکستانی کی طرح اپنے نقصان پر بغلیں بجائیں شکر کیا کہ میرا نقصان ہو گیا اب صحتیاب ہوں نہ ہوں لیکن وہ کڑوا سیال نہیں پینا پڑے گا۔ گو اس کڑوے سیال کو تجویز کرنے پر معالج کو بھی میں کچھ اچھے الفاظ سے نہیں نوازا تھا مگر شکر ہے بددعا اسے نہیں دے دی۔ گو آج تک سنا نہیں کہ کسی کو بددعا دینے پر اقدام قتل کے جرم میں اندر کیا گیا ہو۔ بھلے قصور ثابت بھی ہو جائے مگر دن میں لاکھوں لوگ ہزاروں بار جس طرح حکام بالا کو کوستے ہیں یقینا جیلیں بھر جاتیں۔
ہاں تو دوسری بد دعادی میں نے جب سنا کہ حکومت 380 ارب روپے معاف کر رہی ہے وہ بھی حکومت سے کسی نہ کسی طرح جڑے صنعت کاروں کو تو بڑا دل سے بد دعا دی کیا دی وہ رہنے دیں دینے کے بعد جب پی ٹی آئی کے فیس بک پیجز کی سیر کی تو جانا یہ کتنا ضروری تھا اور اس سے معیشت کتنی مستحکم ہوجائے گی تو اپنی وہ بد دعا واپس لینے ہی لگی تھی کہ اس سے قبل ہی وزیر اعظم صاحب نے اپنا فیصلہ واپس لے لیازرا انکو معیشت کی فکر نہیں۔اب معیشت کو جو نقصان پہنچے گا نا اس پر ایک اور بد دعا دے رہی ہوں بھئ کیا وہ راز ہی رہنے دیں ۔پھر جب بھارت کے وزیر اعظم نے عین پاکستان کے اوپر سے گزر کر جانا چاہا تو میں نے بد دعا دی کہ اسکو پاکستان کی فضا بھی نصیب نہ ہو دیکھا کیسا تیسرے دورے سے پہلے پاکستان نے پابندی لگا دی انکے گزرنے پر۔اور تو اور آجکل میں منہ بھر بھر کر بد دعائیں دے رہی ہوں کشمیر میں مسلط بھارتی افواج کو مجھے پورا یقین ہے ایک مہینے کے کرفیو کے بعد ان تمام بھارتی فوجیوں کی حالت خراب ہو چکی ہوگی سب سر کے بل پاکستان آئیں گے اور کہیں گے لو آزاد کشمیر بھی رکھو مقبوضہ بھی لے لو بد دعائیں واپس لے لو گو ابھی تو نئی دہلی نے پاکستان سے مطالبہ کر ڈالا ہے کہ آزاد کشمیر میں چین اور پاکستان سی پیک پر کام بند کریں کیونکہ وہ بھارت کا علاقہ ہے ۔ایسا مطالبہ کرتے ہوئے بھارت کو میری کالی زبان کا بالکل اندازہ نہیں ہے اب دیکھیئے گا ناگا لینڈ جیسے ننھے منے کتنے سارے اور چھوٹے موٹے اور لینڈ بھارت کے بن جانے والے ہیں بس دل سے بددعا کرنے ہی لگی ہوں ۔ میری ایک  بد دعا تو بھارت کیلئے قبول ہو چکی ہے جیسا کہ پچھلے کالم میں میں نے بتایا تھا کہ آجکل میں فیس بک جہاد میں مصروف ہوں تو یونہی ایک بھارتی کے خوشی سے بغلیں بجا کر مجھے کمنٹس میں چڑانے پر کہ بھارت تو چاند پر پہنچ رہا ہے اسکا پاکستان سے کیا مقابلہ میں نے کھری کھری سنانے کے بعد بد دعا دے ڈالی تھی کہ جاہی نہ سکے بھارت چاند پر۔ کیسا فٹ سے قبول ہوئی۔بھارت کے اٹھارہ ارب روپے ضائع ہوئے اور لاکھوں کے ارمان بھی ٹوٹے بھلے بھارت کی یہ پہلی ناکامی ہے دوبارہ بھی ایسی مزموم کوشش کر سکتا ہے کچھ بعید نہیں چاند پر جا کر پاکستان کو میلی میلی آنکھوں سے دیکھے بلکہ تاڑے سو بڑے ہی سوچ سمجھ کر بددعا دے رہی ہوں کہ جب تک پشاور میں میٹرو نہ بن جائے تب تک بھارت چاند پر نہ پہنچ سکے آمین۔ یقینا بھارت کی ناک سے لکیریں نکل آئیں گے اور چاند پر نہ پہنچ پائے گا میری بددعا سے۔ پھر میری بددعا رہی ہر ہر اس قومی اسمبلی کے ممبر کیلئے جو ووٹ چوری کر کے آیا کہ اسکے حلقے میں دوبارہ الیکشن ہو آمین۔۔ اور دیکھئے ڈپٹی اسپیکر صاحب کا حال سال بھر بعد سہی مگربددعاپوری ہوئی۔ایک بار یونہی چینل دیکھتے ہوئے ان کی مسلسل جانبدارانہ رائے کا پرچار دیکھ کرمیں نے بددعا دی کہ چینلز کو کوئی نکیل ڈال دے تو جناب مانتے ہیں نا پھر میری بددعائوں میں اثر ہے؟۔ مگر اس سب کے ساتھ مجھے ڈھیر ساری اور برائیاں اور خامیاں نظر آرہی ہیں جن پر مجھے فوری بددعائیں دے کر محب وطن شہری ہونے کا ثبوت دینا ہے۔جیسے ابھی وزیراعظم کی اقوام متحدہ میں کی گئ جرات مندانہ تقریر جس میں انہوں نے واشگاف انداز میں دنیا کو پیغام دیا ہے کہ اگر بھارت باز نہ آیا تو ہم بم مار دیں گے پرصحافیوں کی تنقید کہ آج تک کسی نے اقوام متحدہ میں ایسی دھمکیاں نہیں دیں بلکہ ہر ملک اقوام متحدہ میں اپنے ملک کا مثبت رخ پیش کرتا ہے، اس تقریر سے ہم غیر زمہ دار قوم لگے، آج تک کسی اور وزیر اعظم نے فلسطین کے زکر کو گول نہیں کیا،پاکستان کی اقتصادی ترقی مستقبل کے اہداف اورمعاشی استحکام کا زکر نہیں کیا کہ دنیا کو پیغام جاتا کہ پاکستان تو ترقی کی راہ پر گامزن ہے اسکو دہشت گردی سے کیا واسطہ ؟ پاکستان کے موقف کی حمایت کرنے والے ممالک کا شکریہ ادا نہیں کیا یا ان برادر اسلامی ممالک سے کوئی سوال نہیں کیا جنہوں نے ہمارا ساتھ نہیں دیا، یا اس سے قبل جو وزیر اعظم نے جرات سے قبول فرمایا کہ پاکستانی افواج طالبان کی خالق ہے وغیرہ ایسا کہنے سے دشمن کے موقف کو تصدیق ملی ہے ان سب نا عاقبت اندیش صحافیوں کو میں بددعا دیتی ہوں کہ انکی ٹویٹس سب پی ٹی آئی کے حمایتی دیکھیں۔ بس اتنا ہی کافی ہوگا انکی اگلی پچھلی سب نسلوں سے توبہ کروانے کیلئے۔سچی بات ہے وزیراعظم نے کس جرات سے کہا کہ ہم ایٹمی جنگ لڑیں گے اس پر داد تو بنتی ہے پھر دہشت گردوں کے خلاف کاروائی کا زکر کیا ایسا پچھلی حکومت میں تو کوئی دعوی نہ کر سکا اس وقت تو حالانکہ ضرب عضب جاری تھا مگر خواجہ آصف صاحب نے وزیر خارجہ ہوتے ہوئے امریکہ میں بیٹھ کر بھی ایسا کچھ نہ کہا۔ بس ایک بات کا خوف لاحق ہے وزیر اعظم صاحب بڑے فخر سے خود کو یوٹرن لیڈر کہتے ہیں بس وہ اپنے ان بیانات سے یو ٹرن نہ لیں باقی خیر ہے میں نے انکے مخالفوں کو بددعائوں کی مار مار کر مار دینا ہے۔ 
دراصل یقین کیجئے اسپائڈر مین کی طرح میراارادہ بھی اپنی اس غیر معمولی طاقت کو سماجی خدمت میں استعمال کرنے کا ارادہ ہے۔ میری بددعا ماحولیاتی آلودگی کا سبب بننے والےسب شاپروں کی فیکٹریوں کیلئے بھی ہے کہ بند ہو جائیں پھر چاہے وہ ائیر پورٹ کا ٹھیکہ حاصل کرنے والے بااثر لوگوں کی ہی کیوں نہ ہوں ؟میری بددعا اس ہوشربا مہنگائی کے ہر اس زمہ دار کیلئے ہے جو اصل میں زمہ دار ہے ، میری بددعا این آرو مانگنے یا زبردستی دینے کی کوشش کرنے والوں کیلئے ہے، پشاور میٹرو نہ بنا سکنے اور اورنج میٹرو نہ چلا سکنے والوں کیلئے ہے میری بددعا ڈینگی کے بےقابو ہونے کے اصل زمہ داروں کیلئے ہے میری بددعاعوام کو دھوکے میں مبتلا کرنے اور غلط رائے عامہ ہموار کرنے والوں کیلئے ہے میری بددعا ہر اس شخص کیلئے ہے جو آج کے ان حالات کا دانستہ ذمہ دار ہے میری بددعا ہر اس انسان کیلئے ہے جو اسوقت ان حالات میں مجرمانہ خاموشی اختیار کیئے ہے میری بددعا لگتی ہے مجھے یقین بھی ہےآ پ بتائیں  اور، اور کسے بددعا دوں؟۔۔۔

#rawalpindi #pti #travel #beauty #likeforlikes #instadaily #ig #bollywood #cricket #pakistaniwedding #followforfollowback #usa #style #pakarmy #memes #dawndotcom #pakistanicelebrities #trending #beautiful #faisalabad #islamic #urduadab #onlineshopping #sindh #quetta #bhfyp #picoftheday #insta #psl #art #pakistan #lahore #karachi #islamabad #love #india #pakistani #instagram #photography #fashion #follow #urdupoetry #urdu #instagood #peshawar #pakistanzindabad #imrankhan #like #pakistanifashion #kashmir #punjab #nature #dubai #poetry #lollywood #pakistanistreetstyle #photooftheday #islam #multan #bhfyp

aik aur raiyay by Nazia Zaidi sochna tu paryga #aikaurraiayay #PAkistanipolitics

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم