وزیر اعظم خاموش۔۔۔۔
پرچی والا وزیر اعظم جو پرچی دیکھ کر بولتا ہے یہ الزام سابق وزیر اعظم میاں محمد نواز شریف پر اتنی تواتر سے لگا جوابا انہوں نے خاموشی اختیار کیئے رکھی۔ہر وقت ہر جگہ انکے اٹھنے بیٹھنے بولنے کا یوں حساب رکھا جاتا تھا جیسے سماجی روابط کی ویب گاہوں کو منکر نکیر کا عہدہ مل چکا ہے۔ مگر ایسا ہوتا کیوں تھا؟ جی جدید دور کے تقاضوں سے نپٹنے کیلیئے تحریک انصاف بنانے والوں نے اپنا الگ سوشل میڈیا ونگ بنایا تھا جس میں انہوں نے سماجی روابط کی ویب گاہوں کو کو استعمال کرنے والوں کو اپنا ہتھیار بنانے کا سوچتے ہوئے دھڑا دھڑ تحریک انصاف کے حامی صفحات بنائے پروفائلز بنائے اور فیس بک پر اتنے مشہور ہوگئے کہ 2013 کے انتجابات میں یوں لگنے لگا کہ تحریک انصاف تین تہائی اکثریت لے جائے گی مگر ایسی اشتہاری مہمیں بنانے والے اور انکو دھڑا دھڑ لائکس دینے والے سب پورے پاکستان کا صرف اس 17 فیصد کا حصہ ہیں جو انٹرنیٹ اور اسمارٹ ڈیوائسز کو استعمال کرنے کے قابل ہے۔ان میں بھی اکثریت نوجوانوں کی رہی مگر پاکستان جیسے ترقی پذیر ملک کیلئے کوئی ڈاکٹرائن بناتے وقت یہ بات ذہن میں رکھنئ چاہیئے کہ آپ کسی ایک سطح پر توجہ دے کر انقل...