Pakistani Vlogger Majid Mushtaq Full interview for Daily qul peshawer


انٹرویو: (Majid Mushtaq( youtuber ماجد مشتاق ( یوٹیوبر)

میزبان :نازیہ زیدی


یو ٹیوب دور جدید کا نوجوانوں میں مقبول ترین ویڈیو پلیٹ 

فارم ہے۔ جہاں اس پلیٹ فارم پر بہت سے غیر سنجیدہ نوجوان چینل بنا کر محض ہلڑ بازی کرتے نظر آتے ہیں وہاں کچھ نوجوان ایسے بھی ہیں جو اس پلیٹ فارم کا مثبت استعمال کرکے نا صرف صحتمند تفریح معلومات اور آگاہی کا ذریعہ بن رہے ہیں بلکہ  اسے اپنا پیشہ ورانہ طرز سے استعمال کر کے۔کمائی کا ذریعہ بھی بنا لیا ہے۔ ماجد مشتاق بھی انکی میں سے ایک باشعور و کامیاب یو ٹیوبر ہیں۔ایک سو انتالیس ہزار سبسکرائبر ہیں انکے دنیا بھر سے یو ٹیوب کی جانب سے سلور بٹن انکی خدمات کے اعتراف میں انکو دیا گیا ہے نیز۔ کئی ممالک کی سیر کر چکے ہیں اور انکے بارے میں وی لاگز کے ذریعے اپنے ناظرین کو بھی سیر کراتے ہیں۔انکی رہائش فی الحال سیول کوریا میں ہے یہ کوریا کی سیر کے وی لاگ بنا کر آپکو گھر بیٹھے کوریا کی سیر کروا رہے ہیں۔  بلکہ غیر ملکیوں پر پاکستان کا بہترین تاثر بھی پیش کر رہے ہیں۔ماجد کو کوریا کی جانب سے انکی خدمات کے سلسلے میں اعزازی شہریت بھی دی گئ ہے ۔جو کم عمری میں انکی ایک بڑی کامیابی ہے۔ماجد کا کوریا کے اخبارات میں انٹرویوز چھپ چکے ہیں مگر کسی پاکستانی اخبار کیلئے انکا پہلا انٹرویو ہے۔ ۔ان سے ہم نے تفصیل سے انکی کامیابیوں کے حوالے سے بات کی ہے جو پیش خدمت ہے۔ 


1: کچھ اپنے بارے میں بتائیے بنیادی طور پر کہاں سے سے تعلق ہے آپکا؟ 

میرا نام ماجد مشتاق ہے۔ اوکاڑہ کے قریب ایک چھوٹے سے گائوں سے میرا تعلق ہے۔ یو ٹیوب میرا شوق اور پیشہ ہے اس پر میں وی لاگز بناتا ہوں اسٹریٹ  انٹرویوز وغیرہ  اللہ کے کرم سے میرے چینل پر ایک سو انتالیس  ہزار کے قریب سبسکرائبر ہیں۔

 2: بہن بھائیوں کی تعداد ؟ آپکا نمبر؟

میں سب سے بڑا ہوں۔ میرے دو چھوٹے بھائی ہیں اور سب  سے چھوٹی بہن ہے۔

3: ابتدائی تعلیم کہاں سے حاصل کی؟شرارتی تھےیا پڑھاکو بچے تھے؟ 


میں بہت  شرارتی تھا مگراسلام آباد میں علی ٹرسٹ کالج سے پڑھا تقریبا سات سال۔یہ کیڈٹ کالج جیسا تھا انہوں نے سات سال میں ساری شرارتیں ختم کردیں ہماری ایک فوجی وردی ہوتی تھی صبح چار بجے اٹھ کر ہم نماز پڑھنے جاتے تھے پھر پریڈ ہوتی تھی پھرفزیکل ٹریننگ اس ادارے میں تقریبا پورے پاکستان سے طلباء آتے ہیں وہاں ہرمختلف پس منظر کے لوگوں سے ملتا ۔ تو اس ادارے نے میری شخصیت پر مثبت اثر ڈالا۔ میٹرک میں میری فیڈرل بورڈ میں تیسری پوزیشن آئی تھی۔ تو کہہ سکتے ہیں میں پڑھاکو بچہ تھا۔

4:بچپن میں کیا بننا چاہتے تھے؟ 

ایروناٹکس میں میرا بہت رجحان تھا۔ الیکٹرکیکل انجینئرنگ  کا شوق ہوا ۔ اس میں ہم مختلف لینگئوجز پڑھتے ہیں سی پلس پلس وغیرہ تو سافٹ وئیر انجینیرئنگ کی طرف بھی رجحان ہوا  ابھی بھی میرے بہت سے رجحان ہیں

5: کتنئ تعلیم حاصل کی؟ اور کوریا جانے کا خیال کیسے آیا؟ 


میں نے بیچلرز  کیا الیکٹریل انجینئرنگ میں نسٹ یونیورسٹی 2013 میں امریکہ کیلئے کلچرل ایمبیسیڈر آف پاکستان منتخب ہوئے۔ یہ میری زندگی کا اہم موڑ ثابت ہوا ایک سمسٹر میں نے امریکہ میں گزارا۔وہاں پھر پوری دنیا سے دوست بنےدوسری ثقافتوں سے آشنائی ہوئی۔ وہاں سب سے اچھے دوست کورین بنے 2013 کے آخر میں میں پاکستان واپس آگیا تو کوریا کی حکومت کا ایک ویڈیو مقابلہ تھا مائی بیسٹ کورین فرینڈ۔ تو مجھے ابو نے کہا کہ تم بھی اس میں حصہ لو تمہارے پاس بہت سی تصویریں ہیں کوریا کی اسکی لاسٹ ڈیڈ لائن عید کا دن تھا پاکستان میں تو میں نے عید کے دن جلدی جلدی ویڈیو بنا کر اپلوڈ کردی  اورماشا اللہ سے یہ ہوا کہ پورے پاکستان سے میں واحد تھا جو  منتخب بھی ہو گیا میری ٹاپ تھری میں پوزیشن تو نہیں تھی مگر ٹاپ 20 میں میرا نام تھا۔تو کوریا ایمبیسیڈر نے مجھے کال کرکے تعریف کی انعام دیا اور انہوں نے ہی کہا کہ ایک  کوریا کی حکومت کے اسکالرشپ پروگرام میں حصہ لو میں نے پھر اپلائی کیا اور پاکستان سے دس بارہ طلباء تھے جو منتخب ہوئے تھے تب میں 2015 میں کوریا آگیا پھر میں نے ایک سال کورین زبان سیکھی اور  میں نے کوریا میں انڈسٹریل  اینڈ مینجیمنٹ اٹیچیوڈ میں 

ماسٹرز کیاپھر ڈیڑھ سال میں نے مارکیٹنگ کی نوکری کی۔

6: ان دونوں ڈگریز میں میڈیا سے تو دور دور تک تعلق نہیں بنتا تو میڈیا میں دلچسپی کب اور کیسے پیدا ہوئی؟


میں بنیادی طور پر 2010سے فری لانسنگ کر رہا تھااپنی تعلیم کا اور گھر کاخرچہ اس سے خود اٹھاتا تھا۔ فری لانسنگ میں کرتا تھا ویب ڈیزائنگ 

ویب ڈویولپمنگ اور سوشل میڈیا مارکیٹنگ میں ۔ تو تب میرا رجحان مارکیٹنگ کی طرف بڑھاپھر جب میں امریکہ گیا تو وہاں ہمیں تعلیمی سلسلے میں ویڈیوز وغیرہ بنانی پڑتی تھیں تب مجھے بہت اچھا لگنے لگا ویڈیوز بنانا اور مجھے احساس ہوا کہ میں الیکٹریکل انجیئر بن کر میں دنیا پر اتنا عالمگیر سطح پر اثر انداز نہیں ہو سکتا 


لیکن ویڈیو بنانے سے میں دنیا بھر میں لاکھوں لوگوں تک رسائئ حاصل کرسکتا ہوں اس میں اتنی صلاحیت ہے۔ 

7: یو ٹیوب چینل بنانے کا خیال کب اور کیسے آیا؟ 

ویڈیوزتو میں بناتا رہتا تھا چینل کا خیال مجھے 2018 میں آیاتھا دراصل مجھےدنیا کی سیر کرنے کابہت شوق ہےمیں نیوزیلینڈ گیا ہوا تھا سیر کرنے کیلئے تو نیوزی لینڈ میں مجھے خیال آیا کہ پاکستانی ہونے کے ناطے اور جیسے میرا تعلق اوکاڑہ کے گائوں سے ہیں تومیں سیر کر سکتا ہوں مجھے اتنا بڑا موقع ملا ہےتو پاکستان کے دوسرے لوگ کیوں نہیں؟ تو میں ایک یو ٹیوب چینل بناتا ہوں جس سے میں پاکستان کے لوگوں کو مکمل رہنمائی فراہم کر سکوں کہ کیسے وہ ویزا کیلئے درخواست دے سکتے ہیں انہیں کیا اور کیسے کرنا چاہیئے اور کن کاموں سے پرہیز کرنا چاہیئے اور کس طرح وہ دنیا کی گھر بیٹھے سیر کر سکتے ہیں تو میں نے اسی وقت سب باتیں تفصیل سے بیان کیں کہ میں کیسے آیا ہوں اور آپ لوگ کیسے آسکتے ہیں اور اسکی ویڈیو بنا کر یو ٹیوب پر اپلوڈ کردی۔ اس وقت یو ٹیوب پر تھمب نیل )Thumbnail(


نہیں ڈال سکتے تھے۔ تو اس پر بہت ویوز آگئے ایک دو 


دن میں دو تین ہزار ویوز آگئے تھے۔ میں نے کہا واہ یعنی بہت سارے لوگ واقعی دلچسپی لے رہے ہیں۔اگر آپ یو ٹیوب دیکھیں تو آپکو پاکستانی ٹریولرز بہت کم ملیں گے۔جو بہت سیر کرتے ہوں اور اس پر ہی ویڈیوز بنائیں تو شروع میں میں ان میں سے ایک تھا۔ پھر اسکے بعد میری ذیادہ تر ویڈیوز ویزے کے بارے میں تھیں۔ پھر جب میں کوریا واپس آیا تو میں نے کوریا کے بارے میں بنانی شروع کیں۔ مجھے پتہ لگا کہ بہت لوگ کوریا کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں کورین ڈراموں اور موسیقی کی وجہ سے اور کورین اسکالر شپس کے بارے میں تو میں نے انکے بارے میں ویڈیوز بنانی شروع کر دیں ۔ اب آج کل میرے چینل کا موضوع ویزے سے ہٹ کر کوریا کی طرز زندگی کے بارے میں ہے۔ اب مجھے انجینئرنگ کا اتنا شوق نہیں رہا ہے مارکیٹنگ اور کاروبار کی جانب ذیادہ رجحان ہے اب میرا۔

8: اب آپکا بالکل رجحان نہیں رہا انجینئرنگ میں تو انجینیئرنگ کرنے کا فیصلہ آپکا اپنا تھا یا والدین کے دبائو کی وجہ سے انجینرنگ کی؟ 


نہیں وہ بھی میرا اپنا فیصلہ تھا۔ میرا خیال ہے کہ رجحان بدلتے رہتے ہیں لازمی نہیں کہ اگر آپ نے انجینرنگ پڑھ رکھی ہے تو آپ بزنس فیلڈ میں نہیں جا سکتے۔ایلن مارس کو دیکھیں اس نے کبھی ایروناٹیکل انجینئرنگ نہیں پڑھی لیکن اسپیس ایکس میں اس نے خلا میں راکٹ بھیجا ہے تو آپکو اپنی بنیادی تعلیم پر ہی بس اکتفا نہیں کرنا چاہیئے دنیا میں ہمیشہ نت نئے مواقع آتے رہتے ہیں آپکو بس خود پر بھروسہ کرکے دنیا کو ایکسپلور کرنا چاہیئے۔ اپنے خوابوں کا تعاقب 

کرنا چاہیئے۔  


9: آپ کافی خود مختار زندگی گزاررہے ہیں کم عمری سے خود کما رہے ہیں پہلی کمائی کیا تھی اور اب ماشااللہ سے یوٹیوب سے بھی کما رہے ہیں  اپنے لیئے سب سے مہنگی کیا چیز خریدی؟

ابھی کچھ دن پہلے ہی میں نے فیس بک پر پوسٹ لگائی تھی کہ میں نے ابھی آئی فون الیون پرو لیا تھا مگر فری لانسنگ سے  میری جو سب سے پہلی کمائی تھی اس سے میں نے سام سنگ گلیکسی  اپنے ابو کو لیکر دیا تھا۔تب وہ دس ہزار کچھ کا تھا۔ اور  آئی فون الیون پرو پاکستانی دو لاکھ سے اوپر کا ہے تو جو خوشی مجھے وہ ابو کو اپنی دس ہزار کی کمائی سے فون لیکر دینے پر ہوئی تھی اتنی مجھے ابھی اپنی کمائی سے دو لاکھ کا فون لیکر بھی نہیں ہوئی۔ 

10: کوریا میں رہنے کا تجربہ کیسا رہا؟ 

سب کا اپنا اپنا تجربہ ہوتا ہے میں اگرہمدردی کارڈ لینا چاہوں تو کہہ سکتا ہوں مجھے بہت مشکلات پیش آئیں لیکن میں دیانت داری سے جواب دوں گا ابھی تک مجھے کوریا میں کوئی برا تجربہ نہیں ہوا ۔ کورینز بہت متحمل مزاج لوگ ہیں جب میں کوریا آیا تھا تو مجھے زبان نہیں آتی تھی ایک بار میں کھو گیا تو مجھے کچھ پولیس والے نظر آئے میں انکے پاس گیا انکو بتایا کہ مجھے یونیورسٹی جانا ہےاور وہ مجھے خود گاڑی میں یونیورسٹی چھوڑ کر گئےاور ایسا دو دفعہ ہوا مجھے جب بھی کوئی مسلئہ ہوتا تو پولیس والوں کے پاس چلا جاتا تھا وہ بہت مددگار ثابت ہوتے ہیں۔کوریا میں انگریزی کا استعمال ذیادہ نہیں ہے ۔ راستوں اور سمتوں کی معلومات کی بھی سب ایپس کوریائی زبان میں ہیں تو جب بھی ایسی معلومات چاہیئے ہوتی تھیں تو مدد درکارہوتی تھی اور کوریائی لوگ اگر انگریزی میں بتا نا بھی پائیں تو وہ آپکو اس جگہ خود لے جاتے ہیں۔ مجھے کوریا کی سب سے اچھی بات یہ لگی ہے کہ آپ چاہے لڑکا ہیں یا لڑکی ہیں صبح کے پانچ بجے جائیں یا رات دیر تک باہر رہیں آپ محفوظ ہیں۔ کوئی خیال بھی نہیں آتا کہ کوئی آپ سے کچھ 

چھین لے گا یا چوری کر لے گا۔

ہاں حلال کھانوں کا بہت مسلئہ ہوا تھا۔ہم بس چاول یا سوپ سے گزارا کرتے تھے شروع میں کیونکہ ہمیں کیمپس سےباہر جانے کی اجازت نہیں ہوتی تھی۔ تو بس چاول کھا لیتے تھے یا کبھی مچھلی ۔ کہہ سکتے کھانے اور زبان کا مسلئہ ہوا تھا۔

11: کوریائی کھانے پسند آئے؟  

اب مجھے کورین کھانے بے حد پسند ہیں۔میں خود اپنے لیئے کورین کھانے ہی بناتا ہوں۔ انکی خوراک بہت صحت بخش ہے۔ ہم بہت چٹ پٹے کھانے کھاتے ہیں جبکہ انکے کھانے میں سبزیاں بہت ذیادہ ہوتی ہیں تیل گھئ کم کھاتے ہیں۔

  


12:آپکو کوریا کےچینل کی جانب سے دعوت نامہ ملا وہ کیا سلسلہ تھا؟ 

مجھے دراصل کوریاکے شہر سیول  کی اعزازی شہریت ملی ہے یہ آج تک صرف چار پاکستانیوں کو ملی ہے میں ان میں سے ایک ہوں۔ یہ میرے لیئے اعزاز کی بات ہے۔ تو انکے میڈیا وغیرہ پر میں جانا جاتا ہوں۔ انکے صدر نے جب اپنے دو سال مکمل کیئے تھے تو انکے ایک چینل نے مجھے دعوت دی تھی کہ ایک غیر ملکی ہونے کے ناطے آپکی انکی دو سالہ کارکردگی کے بارے میں کیا رائے ہے تو وہ ہمیں شمالی کوریا اور جنوبی کوریا کی سرحد پر لیکر گئے تھے وہاں میں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا تھا۔ ایک طرح 

سے میں غیر ملکیوں کی نمائندگی کر رہا تھا۔پاکستان کی طرف سے میں واحد پاکستانی

تھا۔






13: آپ نے کوریا کے بہت سے تفریحی مقامات پر وی لاگز بنائے تو کوئی رائلٹی وغیرہ ملتی ہے کوریا کی ٹورزم کی جانب سے؟

جی ہمیشہ یہ لوگ سیاحت کو بہت فروغ دینے کی کوشش کرتے ہیں۔ صرف کورین کو ہی نہیں غیرملکیوں کو بھی دعوت دیتے ہیں کہ ہمارے بارے میں ویڈیوز بنائو۔ انکو اپنے شہروں کی سیر کراتے ہیں جس میں مفت کھانا رہائش شامل ہوتا ہےاور ایسی ویڈیوز بنانے پر آپکو اعزازیہ بھی ملتا ہے۔میں بہت عرصے سے انکے ساتھ کام کررہا ہوں یہ ویڈیوز میرے چینل پر نہیں ہوتیں یہ وہ اپنے چینلز پر لگاتے ہیں۔ابھی 20 اور 21 اکتوبر کو پھر مجھے انکے ایک شہر جانا ہے اور ویڈیو بنانی ہے تو اس طرح کے مواقع بہت ذیادہ ملتے ہیں انفلوئنسرز اور یو

ٹیوبر کو۔



11: کبھی ویڈیوز بناتے ہوئے ناخوشگوار حالات کا سامنا کرنا پڑا؟

میں ایک دفعہ برازیل میں تھا تو برازیل میں گینگز بہت ہیں میں ریو میں تھا تو لوگوں نے اسلحہ پکڑا ہوا تھا۔ بچوں تک نے تو مجھے یہ عجیب لگا ایسا تو پاکستان میں بھی نہیں ہوتا  تومیں نے ویڈیو بنانی شروع کردی اور ایک بندہ آگیا تھا۔ مجھے نہیں پتہ تھا کہ یہ ریکارڈ نہیں کرنا چاہیئے۔ تو گینگز وغیرہ اجازت نہیں دیتے کہ آپ یوں ویڈیوز بنائیں۔ اسٹریٹ انٹریویز میں کرتا رہتا ہوں تب کوئی برا تجربہ نہیں ہوا میں ہمیشہ پہلے لوگوں سے اجازت طلب کرتا ہوں کہ ویڈیو بنا لوں وغیرہ۔


14: پاکستان کے بارے میں عموما باقی دنیا کے لوگ کم جانتے ہیں یا کبھی بری رائے رکھتے ہیں کبھی تعصب کا سامنا کرنا پڑا؟ 


ہم لوگوں کو ہی لگتا ہےشائد کہ پوری دنیا بس ہمارے پیچھے پڑی ہوئی ہے یا ہمارے بارے میں سوچتی ہے مگر مجھے لگتا یے ہر ملک اپنے مسائل میں الجھا ہے انکو دوسرے ممالک کے بارے میں دلچسپی نہیں۔ 

بس پڑوسی ممالک کو ہی ذیادہ سے ذیادہ دلچسپی ہو سکتی ہے۔ میں کوشش کرتا ہوں جہاں جاتا ہوں پاکستان کے بارے میں لوگوں سے پاکستان کے بارے میں  پوچھتا ہوں مگر مشکل سے ہی لوگ جانتے ہیں ہمارے بارے میں۔ کورینز کو نہیں پتہ پاکستان کے بارے میں۔تو ایک اچھی بات یہ کہ پھر ہم پاکستان کی تشہیر کر سکتے ہیں۔ میں انکو پاکستان کا جھنڈا دکھاتا ہوں انکو پاکستانی ریستورانوں میں دعوت دیتا ہوں وہ پھر پاکستانی کھانا کھاتے ہیں اسی طرح انکو پاکستان کے بارے میں پتہ چلتا ہے


۔15: ری ایکشن ویڈیوز جن میں آپ اکثر غیر ملکیوں سے پاکستانیوں کے بارے میں پوچھتے نظر آتے ہیں یہ سو فیصد اصل ردعمل ہوتے ہیں یا کبھی بتاتے ہیں آپ لوگوں کو یہ کہنا ایسے کہنا؟


آپ دیکھیں میرے چینل پر کورین اسپیکنگ اردو یا فارنرز اسپیکنگ ان اردو اس طرح کی ویڈیوز بناتا ہوں۔ عموما ان سے انٹرویو انگریزی میں کر رہا ہوتا ہوں تو اردو۔ ٹنگ ٹوسٹرز انکو سکھاتا ہوں جیسے کچا پاپڑ پکا پاپڑ۔ ان سے کہلواتا ہوں۔ پاکستان زندہ باد یا دل دل پاکستان تو میں تو انکو اردو کے الفاظ سکھاتا ہوں۔اردو میں ان سے کہلواتا ہوں ماجد کے چینل کو سبسکرائب کرو۔ اس طرح کے چھوٹے جملے شکریہ اسلام و علیکم وغیرہ تو اتنا کرتا ہوں میں ہمیشہ۔


16: ملک سے باہر بھارتی اور پاکستانی اکثر مل جل کے کام کرتے ہیں آپکے انڈین احباب ہیں آپکا کیسا تجربہ رہا؟  


میں نے اس پر پوری ویڈیو بنائی ہے کہ ہندوستانی پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیںں ذیادہ تر ہندوستانیوں جن سے میں ملا ہوں بہت اچھے لوگ ہیں۔ یہاں جو پاکستانی رہتے ہیں انکے بھی بہت سے ہندوستانی اچھے دوست ہیں کیونکہ ہماری زبان اور کھانا تقریبا ایک جیسا ہے۔ تو سب یہی کہتے ہیں کہ ہم پاکستان آنا چاہتے ہیں وہ بھی یہی چاہ رہے ہوتے ہیں کہ امن ہو۔جب آپ باہر ہوتے ہیں نا تو بہت اچھے دوست ہوتے ہیں جب اپنے اپنے ملکوں میں چلے جاتے ہیں نا تو لڑائیاں شروع کر دیتے ہیں۔ 

شائد حکومت اور سیاست کی وجہ سے ۔ کچھ لوگ دونوں جگہ ہیں جو نفرت پھیلاتے ہیں۔

 

 16: چینل کیلئے ویڈیوز بناتے وقت موضوع کا انتخاب کیسے کرتے ہیں؟ اور کوریا پر ہی ویڈیوز بنانے کا خیال کیسے آیا۔؟  

میں سیر کے حوالے سے ویڈیوز بناتا تھا تو اکثر لوگ کوریا کے بارے میں سوال کرتے تھے بھائی ہم نے بھی  کوریا آنا ہے تو میں نے کوریا کے بارے میں ویڈیوز بنانی شروع کیں پھر مجھے اچانک ہی خیال آیا کہ کیوں نا میں اسٹریٹ انٹرویو کروں تو ایک میں نے اسٹریٹ انٹرویو کیا کہ غیر ملکی پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں؟  اور یہ ویڈیو تقریبا ایک اعشاریہ پانچ ملین ویوز حاصل کر گئ۔پاکستانی اسٹریٹ انٹرویو کے حوالے سے ویڈیو اتنے ذیادہ نہیں بنا رہے جبکہ ویزے کے حوالے سے تقریبا ہر کسی نے جو کوریا آیا ہوا ہے اس نے ویڈیو بنائی ہوئی ہے تو میری اسٹریٹ انٹرویوز والی ویڈیوز کو جب بہت ویوز آئے تو اندازہ ہوا لوگ ایسی ویڈیوز بھی دیکھنا چاہ رہے ہیں ۔ابھی کرونا کی وجہ سے اسٹریٹ انٹرویو کرنا آسان نہیں ہیں تو آجکل پھر کوریا کے بارے میں معلوماتی ویڈیوز بنا رہا ہوں ۔

اب کے پرستار کہہ رہے ہوتے ہیں کہ ہمیں بگ ہٹ (کورین میڈیا تنظیم )بی ٹی ایس(کورین پاپ موسیقی گروہ) کے دفتر کی سیر کروائیں ایس ایم ٹائون (کورین میڈیا تنظیم )تو لوگ انسٹاگرام پر یا کمنٹس میں فرمائشیں کرتے ہیں تو میں ان پر ویڈیو بنا لیتا ہوں جیسے بگ ہٹ کے دفتر کی سیر کروائی ، لوگ کورین

 ڈراموں اور کے پاپ کے بارے میں جاننا چاہتے ہیں تو  انکے حوالے سے بنا رہا رہوں ویڈیوز

17 : آپکو خود دلچسپی ہے کوریائی موسیقی میں یا ڈراموں میں؟ 

 مجھے بی ٹی ایس اور بلیک پنک (کورین پاپ میوزک بینڈز)  پسند ہیں۔ ڈرامے کام کی وجہ سے وقت نہیں ملتا تو اتنے نہیں دیکھتا۔

18: گانے سمجھ آجاتے ہیں کوریائئ؟ کتنی زبانیں سمجھ لیتے ہیں؟ 

گانے ذیادہ نہیں سمجھ آتے پچاس فیصد تک آجاتے ہیں سمجھ۔ کورین سمجھ لیتا ہوں ، انگریزی تھوڑی سی اسپینش بھی آتی ہے۔ ویسے گھر میں پنجابی ہی بولی جاتی ہے۔ اور اردو بھی آتی ہے۔ پاکستانیوں کو ویسے ہی تین چار زبانیں آتی ہی ہی19:

:کوریا اور پاکستان میں ثقافت اور بودوباش کا نمایاں فرق ہےہے دونوں معاشروں میں کیا چیز اچھی ہے کیا بری؟


پاکستان کے لوگ برے ترین حالات میں بھی گھل مل کے رہتے ہیں خوش رہتے ہیں مایوس نہیں ہوتے زندگی جینے کی کوشش کرتے ہیں جبکہ  کوریا میں خودکشیاں اور مقابلہ بازی بہت ہے۔کوریا کے لوگ بہت پریشان رہتے ہیں چاہے جتنا بھی امیر بندہ ہو اس سے پوچھیں وہ کہے گا کہ بہت پریشان ہوں ۔ 

انکے معاشرے میں پریشانیاں بہت ہیں۔ خودکشی کا رجحان بہت ہے یہاں۔ حالانکہ انکے اتنے مسائل نہیں ہیں ۔ یہ لوگ عمومی طور پر امیر ہیں۔ہمارے یہاں لوگوں کو اپنے مسائل کا حل نکالنے سے فرصت نہیں پھر کوریا میں مقابلے بازی بہت ہے۔

یہاں کے لوگ فنون پر بہت توجہ دیتے ہیں بچوں پر بہت  دبائو ڈالتے ہیں۔ پیانو ، گٹار وغیرہ سیکھنے پر مجبور کرتے ہیں۔ دو دو سال تیاری کرتے ہیں اچھی یونیورسٹی میں داخلے کیلئے۔ یہاں بس ایک ہی امتحان ہوتا ہے جس پر اچھے نتیجے کی بنیاد پر آپکو اچھی یونیورسٹی بھیجا جاتا ہے ہر ایک کی خواہش ہوتی ہے کہ میں اچھی یونیورسٹی میں جائوں۔ تب اتنا ذہنی دبائو ہوتا ہے طلبا پر کہ یہاں ان دنوں پلوں وغیرہ پر پولیس تعینات ہوتئ ہے کہ کہیں طلباء خود کشی نہ کرلیں۔ 

شکر ہے پاکستان میں خودکشیاں اتنی عام نہیں ہیں

دوسرا یہاں شراب نوشی بہت عام ہے۔ یہ لوگ ہر اہم موقعے پر شراب نوشی کرتے ہیں۔خوشی کا موقع ہو دکھی ہوں اگر آپ کوئی نئی کمپنی میں جاتے ہیں تو یہ پارٹی رکھتے ہیں شراب نوشی کی۔ یہ بہت بری چیز ہے۔ جسکی وجہ سے یہ لوگ مدہوش ہو کر رونا شروع کردیتے ہیں اور غلط کام کر جاتے ہیں تو اس معاشرے کی دوسری بڑی خامی یہی ہے۔ پھر یہاں لوگ ذیادہ گھلتے ملتے نہیں ہیں۔

پاکستان میں ہم اپنے پڑوس وغیرہ سے تعلقات رکھتے ہیں یہ لوگ لا تعلق رہتے ہیں۔ 

سب سے اچھی بات یہ ہے کہ یہ لوگ اپنے کام سے کام رکھتے ہیں ۔ انکی سب وے میں سفر کریں تو بہت خاموشی ہوتی ہے بہ نسبت دئگر ممالک کے۔ سب اپنے کام میں مصروف نظر آتے ہیں۔اور بہت محنت کش قوم ہیں۔یہ لوگ مسلماںو ں سے نفرت نہیں کرتے۔ یہ اپنے برے احساسات چھپا رکھتے ہیں۔ 

لوگوں کی خوراک اچھی ہے اپنا خیال رکھتے ہیں انکی طبعی عمر نوے سال تک جاتئ ہےوہاں بوڑھے بوڑھے لوگ بھی ہائیکنگ کرتے نظر آتے ہیں ۔ جبکہ پاکستانی پچاس پچپن کی عمر میں ہی فرشتے کا انتظار شروع کردیتے ہیں۔تو دونوں معاشروں میں اچھائیاں بھی ہیں برائیاں بھی۔ 

18: وہاں بوڑھے لوگ بھی مشاغل اختیار کرتے ہیں لیکن پاکستان میں نوجوانوں کیلئے بھی مواقع محدود ہیں  غیر ملکی نوجوانوں اور پاکستانی نوجوانوں میں کیا فرق محسوس ہوتاہے


وہاں نوجوانوں کیلئے سرگرمیاں بہت ہیں۔ وہاں فنون لطیفہ کو بہت اہمیت دی جاتئ ہے۔ فیسٹولز وہاں بہت ہوتے ہیں وہاں حکومت بہت معاونت کرتئ ہے۔نوجوانوں کی ۔ آپکو لوگ اکثر سڑکوں گلیوں پر گٹار بجاتے گانا گاتے نظر آتے ہیں پھر لوگ انکی حوصلہ افزائی کرتے ہیں پیسے دیتے ہیں جبکہ پاکستان میں والدین کبھی پسند نہیں کرتے کہ انکا بچہ گٹار بجائے یا فنکار بنے۔



20 :اچھا آپکے گھر والے حوصلہ افزائی کرتے ہیں ویڈیوز بنانے پر؟ 

اورجب چینل مشہور نہیں تھا تو کبھی سوچ آئئ کہ ویڈیوز بنانا چھوڑدوں؟

ہاں شروع میں سوچ آئئ  ہے کہ یو ٹیوب پر بہت محنت کر رہا ہوں اتنا فائدہ نہیں ہے مگر میرے بہن بھائی بہت سپورٹو ہیں۔ وہ ہمیشہ ہمت بندھاتے ہیں کہ ابھی بھی لوگ آپکی ویڈیوز سے سیکھتے ہیں تو بناتے رہیں۔ اگر وہ لوگ نہ ہوتے تو شائد میں چینل چھوڑ دیتا چھے مہینے بعد۔تو 


میرے بہن بھائی بہت حوصلہ افزائی کرتے ہیں انہوں نے بہت سپورٹ کیا مجھے۔

ابو نے بھی میرے چینل کو سبکرائب کیا ہوا ہے جب کوئی نئئ ویڈیو آتئ یے تو کال کرکے بتاتے ہیں بیٹا آپ نے یہ بہت اچھی بنائی وغیرہ۔ پھر میں انسٹا گرام پر بھی بہت متحرک ہوں اس پر بھی بہت کام ہے میرا۔ تو اگر خدا نخواستہ میرا چینل بند ہو جائے یا بلاک ہو جائے تو انسٹا گرام پر کام کر سکتا ہوں۔ وہاں کے ناظرین بھی بہت اچھے ہیں 

21 : کونسا وی لاگ ذاتی طور پر پسند ہے اورکونسا وی لاگ دیکھ کر خیال آتا ہے کاش نا بناتا؟ 

ہنستے ہوئے: مجھے اپنے ٹریول وی لاگز پسند ہیں آجکل کرونا کی وجہ سے گھر میں بیٹھا ہوں تو میں اپنے ٹریول وی لاگز دیکھتا ہوں کچھ اسٹریٹ انٹرویوز بھی دیکھتا ہوں اس میں مزاحیہ۔ چیزیں 

شامل کرتا ہوں لیکن کچھ میرے بورنگ ویڈیوز بھی ہیں جن  میں میں بس اپنے آپ کو دکھا رہا ہوں اور بول رہا ہوں تو وہ ویڈیوز میں نہیں دیکھتا ۔لیکن جن میں میں لوگوں کو دکھا رہا ہوں جگہوں کی سیر کرا رہاہوں۔

22: آپکا پسندیدہ یوٹیوبر کونسا ہے؟


نیس ڈیلی کو میں بہت فالو کرتا ہوں۔ اسکا میسج بہت اچھا ہوتا یےوہ بھی پوری دنیا گھومتا ہے۔مجھے اس سے مل کر بہت اچھا لگا۔ میں اس سے انسپائر ہوا۔ اسکے تجربات کے حوالے سے پوچھنا چاہتا تھا اس سے ملا ۔ تو بہت پرجوش تھا۔ 

23: یو ٹیوب پر ہر طرح کا تفریحی مواد ہے کس قسم کا کام ناپسند ہے آپکو؟ 

میں نام نہیں لوں گا مگر کچھ لوگ ہیں جو کچھ انڈیا کےاندر  ہیں اور پاکستان کے بھی جو گالیاں دیتے ہیں انڈیا والے پاکستان کے خلاف گالیوں والا کنٹینٹ بناتے ہیں اور پاکستانی انکو ۔۔۔ گالیوں سے کبھی مسائل حل

 نہیں ہوتےذاتی طور پر ۔مجھے روسٹنگ بھی نہیں پسند۔ اور روسٹنگ کے علاوہ بھی کچھ لوگ ایسے ہیں جنکا تفریحی مواد ہی ایسا ہے کہ پاکستان کے خلاف بنانا ہے یا پاکستانی ہیں جنہوں نے بنانا ہی دوسروں کے مذہب کے خلاف بنانا ہے تو کچھ ایسے یو  ٹیوبرز ہیں  جو بھی یو ٹیوبر نفرت پھیلانا چاہتا یے مجھے اچھا نہیں لگتا اور نقلی گھٹیا مزاق دوسروں کے ساتھ کرنے والے ۔فضول پرینکس کرتے ہیں لڑکیوں کو چھیڑنا۔ مجھے یہ سب پسند نہیں آتا۔ 

24: تنقید کو کیسے دیکھتے ہیں؟ برے کمنٹس آئیں ویڈیوز پر تو کیا کرتے ہیں؟


میں نے ایک ویڈیو بنائی تھی انڈیا والے پاکستان کے بارے میں کیا سوچتے ہیں تو مجھے لوگ بہت سے کمنٹس میں گالیاں دے ریے ہوتے تھے کہ تو نے کیوں انڈیا والوں سے بات کی۔ بہت گندی گالیاں بھی تھیں۔ اور میں انکو بہت اچھا  


جواب دیتا ہوں اور سوچتا ہوں سب کو یہی کرنا چاہیئے۔۔معزرت اگر میری وجہ سے آپکا دل دکھا میں آپکی رائے کا احترام کرتا ہوں اور ویڈیو دیکھنے کا شکریہ جزاک اللہ۔

25: نئے یو ٹیوبرز کو کیا کہنا چاہیں گے کس طرح کامیاب ہو سکتے ہیں؟


اگر تو آپ نےواقعی صرف ویوز لینے ہیں یا صرف  پیسہ کمانا ہے تو بات کریں سیاست یا شوبز کے حوالے سے جیسے مہوش حیات نے یہ کردیا گالا بسکٹ آگیا یہ ہوگیا اس طرح کی چیزیں آپ ڈالتےرہیں گالیاں دیں ایک دوسرے کو تو وہ لوگ دیکھتے ہیں  بد قسمتی سے لیکن طویل المدتی طور پر اس طرح آپ کامیاب نہیں ہوسکتے یہ آپکے لیئے اچھا نہیں آج سے شائد بیس سال بعد جب آپ اپنا کام دیکھیں گے آپکو برا لگے گا آپکے بچے دیکھیں گے وہ بھی برا محسوس کریں گے اگر آپ اچھے ناظرین کو متوجہ کرنا چاہتے ہیں تو اس موضوع کا انتخاب کریں جس میں آپ کو دلچسپی ہو۔ یہ مت سوچیں کہ ماجد ویزے کے متعلق ویڈیو بنا رہا ہے تو میں بھی بنائوں چاہے میں کبھی پاکستان سے باہر گیا بھی نہیں ہوں۔ ۔انوکھا کام کریں کسی کی نقل نہ کریں ہاں مرکزی خیال آسکتا ہے کسی سے متاثر ہو کر۔ جیسے میں نے ایک ویڈیو بنائی تھی کہ پہچانیں ان میں سے پاکستانی پرچم کونسا ہے اور میں دو چار پرچم دکھاتا تھا غیر ملکیوں کو وہ اندازہ لگاتے تھے تو یہ ایک بالکل نئی چیز تھی آج تک کسی نے ایسا کام نہیں کیا تھا یہ ویڈیو بہت مشہور ہوئی۔


شروع میں لوگ کم ہونگے مگرآہستہ آہستہ جو ناظرین آپکے تیار ہوں گے وہ وفادارہونگے۔ اس سے یہ نہیں ہوگا کہ ایک ویڈیو پر دس ہزار ویوز آئیں دوسری پر دو سو ۔ ایک ہی موضوع پکڑیں جس میں دلچسپی ہو۔ آپکو۔ 

26: اب تک کتنے یو ٹیوبرز کے ساتھ کام کر چکے ہیں؟


کوریا کے ہی یو ٹیوبرز کے ساتھ کام کیا ہے ایک پاکستانی یوٹیوبر لڑکی ہے سعدیہ رند اسکے ساتھ ، کورین مسلمان یو ٹیوبرز چھے سات ہیں انکے ساتھ کام کیا ہےانکے علاوہ کچھ اور کوریائی یو ٹیوبر ہیں۔۔تقریبا دس بارہ بڑے یو ٹیوبرز ہو چکے ہیں۔انکی ویڈیوز میرے چینل پر بھی ہیں۔ 

27: مستقبل میں کیا کرنے کا ارادہ ہے؟ 


ابھی میں سوچ رہا ہوں اسٹریٹ انٹرویوز ذیادہ لیکر آئوں کیونکہ ابھی بھی پاکستانی اتنے ذیادہ نہیں  جو باہر یہ کام کر ریے ہوں  ۔ کے پاپ اور کے میوزک کے بارے میں ذیادہ کام کرنا ہے کیونکہ ابھی میں گھوم پھر نہیں رہا ہوں۔ سچ بتائوں میں نے بھی اپنے چینل کے ساتھ مسلئہ کیا ہے کہ شروع میں میں نے ٹریولنگ پر ذیادہ کام کیا اور بعد میں کوریا اور کے پاپ پر لے آیا ہوں تو یہ میری غلطی تھی۔ میں ٹریولنگ کیلئے علیحدہ چینل بنائوں گا اوراس چینل کو کوریا کیلئے مخصوص کردوں گا تو یہ بھی ایک مشورہ ہے یو ٹئوبرز کیلئےکہ میری طرح نہ کریں ایک ہی موضوع پکڑیں ایک چینل کیلئے ۔

28 : اپنے پرستاروں اور طلباء کو کوئی پیغام دینا چاہیں؟


سب کو پیغام یہی دوں گا کہ چاہے آپ پاکستان میں ہوں یا پاکستان سے باہر ہوں ہم سب کے پاس سوشل میڈیا کی صورت میں ایسا پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے ہم پوری دنیا سے مخاطب ہو سکتے ہیں ان کو پاکستان کا مثبت رخ پیش کر سکتے ہیں اسکا درست استعمال کریں۔  

پاکستان میں رہتے ہوئے بھی لوگ اتنے مشہور ہو جاتے ہیں  جیسے وہ چائے والا تو ہم سب سب میں بہت صلاحیتیں ہیں ہم دنیا بھر کے کروڑوں  لوگوں تک اپنی بات پہنچا سکتے ہیں تو آپ جس بھی قسم کا مواد بنائیں اس سے پاکستان کی نمائندگی کیجئے اپنے خطے  کو اسلام کو اچھی طرح پیش کریں جو بھی چیز انٹرنیٹ پر ڈالیں اس سے ہمیشہ امن و سلامتی کا پیغام دیں ہم سب پاکستان کے آن لائن سفیر ہیں۔تو آن لائن  نفرت مت پھیلائیں گالیاں مت دیں جو برا لگتا مت دیکھیں بس منفی سوچ مت پھیلائیں۔۔۔



Aik aur Raiyay by Nazia Zaidi sochna tau parygai







 sochna tu paryga #aikaurraiayay #Pakistanipolitics #think #syasat #parliment #IamPakistan #democracy #syasibatain #khabrain #tajziyay #pakistan #lahore #karachi #islamabad #india #pakistani #love #instagram #fashion #photography #imrankhan #urdu #follow #urdupoetry #instagood #pakistanistreetstyle #punjab #kashmir #peshawar #poetry #nature #islam #pakistanzindabad #like #dubai #rawalpindi #tiktok #pakistanifashion #bollywood #bhfyp #pakistaniblogger #pakistan #pakistanibloggers #pakistani #lahore #pakistanifashion #karachiblogger #blogger #pakistanistreetstyle #karachi #foodblogger #islamabad #fashionblogger #instagram #pakistanicelebrities #lifestyleblogger #aimankhan #pakistaniwedding #instagood #ootd #karachibloggers #dawn #love #desiblogger #pakistaniweddings #ary #bcw #pakistanentertainment #talkistanofficial #bhfyp

تبصرے

اس بلاگ سے مقبول پوسٹس

Quaid e azam ke 14 nakat pehla nukta

احمقوں کا ریوڑ Bewildered Herd and modern era

ففتھ جنریشن وار اور ہم