تعلیم اور تعلم Taleem aur Talum
کالم کا نام : تعلیم اور تعلم مستقل نام: ایک اوررائے کالم نگار: نازیہ زیدی آج کا کالم کچھ لوگوں کیلئے سوچنے کا باعث بنے گا تو کچھ لوگ اسے ایک فالتوبحث سے تعبیر کریں گے مگر اگر کچھ لوگ اس مسلئے کی نوعیت کو سمجھ گئے تو یقینا اس کالم کو لکھنے کا مقصد پورا ہو جائے گا۔ پاکستان میں اس وقت ایک نیا انقلاب جنم لے رہا ہے جو اس معاشرے کو مکمل طور پر بدل دے گا۔ اسی طرح جیسے دیگر ترقی یافتہ ممالک میں ہوا یہ تبدیلی بہت تیزی سے اپنی جگہ بنا رہی ہے۔ وجہ ہوگی انتہا پسندی۔ مذہبی طبقے کی انتہا پسندی بمقابلہ آزاد خیال طبقے کی انتہا پسندی۔جوں جوں ان دونوں کے درمیان فاصلے بڑھتے جا رہے ہیں ووں ووں درمیان میں اس عوام میں ڈب کھڑبہ تصور حیات پیدا ہوتا جا رہا ہے۔ یہ عوام جہاں مذہبی طبقے کے ڈرانے پر ڈر رہی ہے وہاں آذاد خیالوں کہ آزادی سے متاثر بھی ہو رہی ہے۔ مسلئہ شروع ہورہا ہے انگریزوں کے کتے نہلانے والے ذہن پیدا کرنے والے اس تعلیمی نظام سے۔ جہاں لوگ اپنے بچوں کو فر فر انگریزی بولتے دیکھ کر خوش ہوتے ہیں بہ نسبت اس بات پر خوش ہونے کے کہ انکے بچے قرآن کھول کر بیٹھے ہیں یا نہیں۔قرآن کو بچپن میں پڑھ کر اونچے طاق پر ر...