2020 and PTI Govt
شیر آیا شیر آیا۔ بچپن میں کہانی سنی تھی کہ ایک شرارتی بچہ گائوں کے لوگوں کو چلا چلا کر اکٹھا کر لیا کرتا تھا کہ شیر آگیا ہے مجھے بچائو۔ لوگ بھاگے بھاگے اسے بچانے آتے تھے تو وہ دانت نکوس کے ہنستا تھا لوگوں نے رفتہ رفتہ اس کی پکار کو نظر انداز کر نا شروع کردیا ایکدن جب سچ مچ شیر آیا تو اسکے بارہا پکارنے پر بھی کوئی اسکی مدد کو نہ آیا نتیجتا وہ شیر کا لقمہ شکار بن گیا۔ کچھ ایسا ہی معاملہ پچھلے کچھ سالوں سے دیکھنے میں آرہا ہے ۔ مستقل ہمارا میڈیا پانامہ وانامہ و نجانے کون کون سے لیکس کا ڈنکا بجا رہا ہے ہر سیاست دان کرپٹ ہے ہر کسی کی جائدادیں ہیں سب نے لوٹ کھایا وغیرہ شروع شروع میں بہت اثر لیا لوگوں نے نفرتیں پالیں لوگوں کو لگنے لگا انکا مسلئہ دو وقت کی روٹی نہیں بلکہ کرپشن ہے وہ بھی جو سیاست دان کرتے ہیں۔ جنکو میڈیا نے صادق و امین سیاست دان قرار دیا انکو نجات دہندہ سمجھنے لگے عدالتوں سے انکو کلین چٹ دی گئ بقیہ جتنے بھی چیدہ چیدہ سیاست دان بچے وہ کسی نہ کسی الزام میں جیل میں ہیں یہاں معاملہ ختم ہوجانا چاہیئے تھا ۔ اب صادق و امین کی حکومت ہے مگر اب عوام اس رونے سے تنگ آچکے ہیں کہ...