نور مقدم کےقصور
اس میں کوئی دو رائے نہیں کہ پاکستانی معاشرے کے مرد دنیا کے سب سے مہذب مرد ہیں۔ روشن خیال سمجھدار اپنے اہل و عیال کا خیال رکھنے والے دنیا میں سب سے ذیادہ خواتین کی عزت کرنے والے اپنی بیویوں کیلئے تو اتنے مہربان ہیں کہ ایک سے ذیادہ رکھنے کی خواہش رکھتے ہیں تاکہ ذیادہ خواتین کو فیض پہنچا سکتے ہیں۔ اسلام خواتین کو سب سے ذیادہ حقوق دیتا ہے ان پر مردوں کو حکمران قرار دیا ہے خواتین کے فرائض سے متعلق سوال کرو تو فر فر انکو ڈھیروں دلائل منہ زبانی یاد ہونگے۔ جس طرح پاکستانی معاشرے نے خواتین کو رانی بنا کر رکھا ہوا ہےمگر چند نا خلف نا عاقبت اندیش خواتین کو ابھی بھی مزید مادر پدر آزادی چاہیئے۔ پلے کارڈ اٹھائے پھرتی ہیں خواتین مارچ کرتی پھرتی ہیں پھر ایسی خواتین کا انجام ایسا ہی ہونا چاہئے جیسے نور مقدم کا ہوا ہے۔ دن دیہاڑے سر کاٹ کر قتل کیئے جانے والی نور مقدم سراسر غلطی پر تھی۔اس کیس پر ذرا سی توجہ دی جائے تو پہلا جرم اسکا خواتین کے حقوق کیلیئے پلے کارڈ اٹھا کر پھرنا تھا اب کیا لکھا تھا پلے کارڈ پر جانے دیں مگر عورت مارچ میں شریک خواتین جو ایک دو خواتین پر ہونے ولے واقعات کو۔ اچھ...