Adil Raja and Pakistani Top models controversy explained
جب پچھلے کچھ سالوں میں منظم طریقے سے آپکو مخصوص سیاسی جماعت کے خلاف سب اداکار و اداکارائیں پراپیگنڈا کرتے نظر آئے تب آپ نے ایک مرتبہ تو ضرور سوچا ہوگا کہ واقعی کچھ تو بات ہے جو ہر کوئی سوشل میڈیا پر کسی کو چور ڈاکو کہتا نظر آتا ہے اتنے بڑے بڑے فنکاروں کو جو پڑھے لکھے بھئ نظر آتے ہیں یقینا کچھ تو معلومات ہیں جو وہ ایسا کہہ رہے ہیں۔یا ایسی کیا بات ہے عمران خان میں کہ سب اسکے گن گاتے نظر آتے ہیں۔ یقینا۔اور ایسا سوچنے میں آپ غلط نہیں ہوں گے۔ ماحول ہی کچھ ایسا بنا دیا گیا تھا۔ مگر اب ذرا اس کا الٹ بھی دیکھیئے۔ جب کردار کشی شروع ہوئی ہے تو اسی عمران خان کی سیکس آڈیومنظر عام پر لائی جا رہی ہیں اسکی کرپشن کے قصے کھولے جا رہے ہیں اب کھل کر کہا جا رہا ہے کہ سب اینکروں پر شدید دبائو تھا انکے منہ میں مخصوص پراپیگنڈے پر مشتمل الفاظ ٹھونسے گئے اور اصل کہانی یہ تھی کہ * بڑے چاہتے * تھے کہ عمران خان کو صادق و امین ثابت کیا جائے۔ صحیح کون غلط کون نہیں بحث میں پڑتے۔ سوال بس اتنا جب چوروں ڈاکوئوں کے خلاف اتنا پراپیگنڈا کیا گیا تو انکی ایسی آڈیو و ویڈیو سامنے لانے سے کس قوت نے روکا؟ کوئی قوت روکنے والی نہ...