عورتوں کا عالمی دن اور پاکستانی
ہر سال جو عورت مارچ سے قبل صنفی بحث شروع ہوتی ہے اور پورا مارچ کا مہینہ عورتوں اور مردوں کی لڑائی کی نظر ہوتا ہے اس پر میرے جیسے عام لوگ کتنا تائو کھاتے تنگ ہوتے اسکا کوئی اندازہ نہیں لگا سکتا۔ خواتین مارچ کی خبریں سنو تو پتہ چلتا ہے پاکستان سے ذیادہ غیر محفوظ ملک عورتوں کیلئے دنیا میں کوئی نہیں او رجوابا مردوں کا رونا سنو تو انکشاف ہوتا ہے کہ پاکستانی مردوں سے ذیادہ عورتوں کا خیال رکھنے انکے لیئے اپنا تن من دھن وار دینے والے مرد بھی دنیا میں ناپید ہیں۔۔۔ مگر مسلئہ یہ ہے کہ نا اصل مسائل وہ ہیں جن پر عورت مارچ میں ڈرامے بازیاں ہوتی ہیں نا مرد پاکستان کے اچھے ہیں۔ اتنے یا اتنے اچھے کا تو سوال ہی نہیں۔۔ جب کوئی عورت مارچ میں اپنا کھانا خود گرم کرو کا نعرہ لگاتی ہے تو مردوں کو جتنی آگ لگتی ہے اسکا حساب نہیں ۔ بقول انکے سارا دن دفتر میں مغز کھپا کے کھانا بھی گرم کرنا پڑے اس سے ذیادہ ظلم ان پر کیا ہوسکتا۔ دوسری جانب اپنے باپ بھائی شوہر کا خیال رکھنے والیوں کو ذرا سا کھانا گرم کرکے دینے پر تو اعتراض ہوتا ہی نہیں ہے۔ بات تو ان مردوں اور عورتوں کی کرو نا جن کا آپس میں کوئ...