Ek hay Nazia...
زندگی میں کامیاب لوگ تو بہت سے ہوتے ہیں مگر سب پر ڈرامے نہیں بنتے۔ ڈرامے ویسے بنتے جن پر ہیں انکو کامیاب سمجھا جاتا ہے مگر ایسا بھی نہیں کہ کامیاب وہ نہیں جن پر ڈرامے بن نہ سکے۔ خیر جن جن پر ڈرامے بنے انکو سلام اور جن پر نہ بن سکے وہ خود ڈرامہ بنا لیں اپنے اوپر۔ اب یہی ہو سکتا ہے کیونکہ ڈرامے چیدہ چیدہ کامیاب لوگوں پر ہی بن سکے ہیں سو اگر آپ خود کو کامیاب سمجھتے ہیں تو خود اپنے لیئے ایک عدد پروڈیوسر کا انتظام کر لیں۔ میرا بھی بڑا دل ہے کہ میں خود پر ڈرامہ بنائوں۔ یہ بات تو سب مانیں گے کہ میں خود بھی بہت بڑا ڈرامہ ہوں مگر چونکہ میرا شوق ہے مجھ پر بھی ڈرامہ بنایا جائے اسلیئے بس مجھے ایک اچھے پروڈیوسر کی تلاش ہے۔ کہانی آپکو بتا دیتی ہوں۔ لیکن سب سے پہلے نام ہی رکھنا چاہیئے ڈرامے کا سو میرے اوپر بننے والے ڈرامے کا نام ہوگا ایک ہے نازیہ۔ کہانی ہرگز چربہ نہیں ہوگی بس نام مجھے یہی پسند آیا ہے۔ کہانی مختلف ہوگی کیونکہ نازیہ کو نا یونیفارم پسند ہی نہیں ہے ۔ اسکول کالج جاتے وقت یونیفارم پہننے کا سب شوق ووق پورا ہوگیا۔ سو میں ایک عدد کامیاب لڑکی قرار نہیں دی جا سکتی کیونکہ ...