اشاعتیں

دسمبر, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

کیا ہمیں اسرائیل کو تسلیم کر لینا چاہیئے؟

جو یوتھئ منے منیاں اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حق میں دلائل دے رہے ہیں اسرائیل کی دلالی کر رہے ہیں کیا انکو معلوم ہے کہ اسرائیل کو تسلیم کرنے کا مطلب ہے کیا؟ صرف یہ نہیں کہ آپ اسکو تسلیم کر لیں بلکہ جب آپ کسی ملک کو تسلیم کرتے ہیں تو اس کے بعد اسکے ساتھ تعلقات کی نہج کا تعین بھی کیا جاتا ہے۔ کم از کم بھی آپکے اور اس ملک کے درمیان روابط سفر و تجارت کے قائم ہوتے ہیں۔ کون نہیں جانتا کہ اسرائیل کتنی بڑی قوت ہے۔ کم از کم بھی تعلقات کا مطلب آپ کی اسرائیل سے کسی قسم کی جنگ کا امکان ختم۔اسرائیل کا وجود تسلیم کرنے کا مطلب اسکے تمام فلسطین کے خلاف ظلم و ستم کے اقدامات کی توسیع ہے۔ فلسطین کے معاملے کو مسلمان ممالک ہی آج تک اٹھاتے آئے ہیں۔ جوں جوں پیسے کے پجاری عرب ممالک عربی بدو اسکو تسلیم کرتے جا رہے ہیں ووں ووں فلسطین تنہا ہو رہا ہے۔ آپ ایک ایٹمی قوت ہیں اسرائیل کے خلاف کھلم کھلا اعلان جنگ کرنے والے ملک ایران کے پڑوسی ہیں یہاں آپ اسرائیل کو تسلیم کرکے اسکوپاکستان میں جڑیں مضبوط کرنے دیں تو اسکا مطلب کیا ہوا؟پہلے ہی آپ پر ایران افغانستان اور بھارت یعنی تینوں طرف سے جن ممالک کی سرحدیں ملی ہوئی ہیں آ...