اشاعتیں

اپریل, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

آپ خود ہی اپنی ادائوں پر غور کریں

تصویر
کل ایک ویڈیو دیکھی جس میں مشتعل لوگوں کا ہجوم پولیس والوں پر پل پڑا اور مار مار کر انکا بھرکس نکال دیا۔ یہ مشتعل لوگ نمازی تھے اور مسجد میں جماعت پر پابندی کے باوجود نماز پڑھنے گئےاور پولیس کی مداخلت پر مشتعل ہوگئے۔ بڑی عجیب بات نظر آئی خدا کو راضی کرنے کیلئے مخلوق خدا کو روند ڈالنا۔ جبکہ خدا اتنا مہربان ہے کہ حقوق اللہ تو معاف کر سکتا مگر حقوق العباد نہیں۔مسلئہ کہاں پیدا ہوتا ہے آخر؟ ہٹ دھرمی کیوں؟ اس مذہبی طبقے میں اتنی شدت پسندی کیونکر ہے آخر ؟؟؟مذہبی جزبات ہر بات پر انتہائی ردعمل دکھانے کیلئے ہی کیوں بھڑ ک اٹھتے ہیں ؟ نماز وہ بھی باجماعت پڑھنا لازمی ہے مگر ریاست کی اطاعت کا سبق  بھی یہی اسلام دیتا ہے۔ اگر آپکے اوپر حکومتی دبائو ہے اور کسی بھی وجہ سے آپکو مزہبی یا سیاسی یا کسی بھی طرح کے اجتماع سے منع کر رہی ہے وہ بھی ایک ٹھوس وجہ کی بنا پر کہ ان اجتماعات سے وبا کے پھیلنے کا خطرہ ہے تو چند دنوں کیلئے کیا اپنی اور دوسروں کی صحت سے کھیلنے کی بجائے کیا ریاست کی اطاعت نہیں کی جاسکتی؟ نماز سے تو نہیں روکا جا رہا؟ کسی ذاتی وجہ پر کیا کبھی ان نمازیوں نے نماز نہیں چھوڑی؟ اور اگر ریاست ک...