اشاعتیں

فروری, 2020 سے پوسٹس دکھائی جا رہی ہیں

carona virus ya karo na virus

کرونا وائرس پر ہے میرا آج کا بلاگ سو اگر آپکو لگتا ہے کہ میں کرونا وائرس کے حوالے سے اہم معلومات یا احتیاطی تدابیر یا اسکی کچھ تاریخ کہ کب کہاں کیسے پیدا ہواجیسی کوئی معلومات دینے والی ہوں تو معزرت مجھے کرونا کے بارے میں بس اتنا پتہ ہے کہ یہ ایک عدد تازہ ترین وائرس ہے اور اس سے ذیادہ جاننے کی خدا کرے مجھے آپکو ضرورت بھی نہ پڑے اللہ بچائے ہمیں مگر پھر کرونا وائرس کے بارے میں میں کیا بتانے لگی؟ اگر کوئی تجسس باقی رہ گیا ہے تو پڑھ لیں  دنیا میں ایسے ایسے جراثیم پائے جاتے ہیں کہ کیا بتائوں کیسے کیسے جراثیم پائے جاتے ہیں۔ جراثیم سے یقین کیجئےلوگ  مشہور برانڈ کے صابنوں کے اشتہارات دیکھنے سے قبل ڈرنا تو دور انکی دنیا میں موجودگی سے بھی انکاری ہوجاتے تھے۔ جو لوگ چائے میں مکھی گر جانے کی صورت میں اسکا دوسرا پر بھی ڈبو کر چائے کو چسکے لے کر پی جاتے تھے اب اس ننھی مخلوق کے خوف سے تھر تھر کانپتے ہیں سچ تو یہ ہے کہ جراثیم بے چارے معصوم سے ہوتے ہیں انکا کام بس پھیلنا ہے اور اپنی خصوصیت دوسروں تک پہنچانا ہے اب دوسرے مجھ آپ  جیسے کمزور  معمولی انسان ہوں جو  اس ننھی منی مخلوق ...